پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

امریکہ کو ایف سولہ طیاروں کی قیمت کون ادا کرے گا؟ پاکستا ن نے دو ٹوک جواب دے دیا

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشیر خارجہ نے سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان آٹھ ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بدستور رابطے میں ہے ٗتاہم ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ پاکستان ایف سولہ طیاروں کی خریداری کیلئے 70کروڑ ڈالر کا بل خود ادا کریگا۔ابتدائی طور پر پاکستان کو 8 ایف 16طیاروں کی خریداری کے لئے تقریباً ستائیس کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے اور باقی ماندہ رقم امریکہ کوفارن ملٹری فنانسنگ(ایف ایم ایف)سبسڈی کے ذریعے فراہم کرنا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ وہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھے۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان آٹھ ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بدستور رابطے میں ہیں،تاہم ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔امریکہ میں بھارتی لابی سرگرم ہے۔پاکستان نے اب بھی امریکہ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر توجہ مرکوز کر رکھا ہے۔ہم یہ معاملہ حل کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم ایف کے بغیر ایف سولہ جنگی طیاروں کی قیمت اصل سے ڈھائی گنا بڑھ جائیگی۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لئے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ یہ لڑاکا طیارے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں استعمال کئے جائیں گے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر آمنہ محمودنے کہا کہ پاکستان کے پاسی کئی آپشنز موجود ہیں تاہم چین اور روس سٹرٹیجک خلا ء پر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…