پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ووٹ نہ دینے پر ظلم کی انتہا، ن لیگ کے چیئرمین نے محنت کش کے مکان پر قبضہ کرکے اسکی ٹانگیں اور باز و توڑ ڈالے

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات میںووٹ نہ دینے اورڈیرے پر حاضری دینے پرن لیگ کے چیئرمین نے ساتھیوں کے ہمراہ ایک محنت کش کوڈنڈوں سے مار مارکراس کی ایک ٹانگ اوربازوتوڑدیامبینہ طورپراس کے مکان پر قبضہ کرلیاجبکہ پولیس سے سازبازہوکرمقدمہ بھی اسی خاندان کے خلاف درج کروادیا۔ایک خاتون وکیل کے ہمراہ آرپی اواورسی پی اوسے ملاقات کے بعدمضروب کی درخواست پریوسی چیئرمین اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تودرج کرلیاگیامگرکسی ایک ملزم کی بھی گرفتاری عمل میںنہ آسکی تاہم مضروب کی گرفتاری کے لئے پولسی چھاپے ماررہی ہے۔تھانہ صدر کے رہائشی چک232ر۔ب کے رہائشی عبدالغفارجسے ایمبولینس کے ذریعے پریس کلب میں لایاگیاتھانے بیوی بچوں اوردیگررشتہ داروں کے ساتھ روتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایاکہ15اپریل کو میں اپنی بہن کے گھرپرموجودتھاکہ رات ساڑھے8بجے چیئرمین یوسی143 محمدافضل عرف بھولا،بابرظہیر،بشارت عرف پدا،غفران عرف طوطی محمد مظفر،محمد پرویزعرف پیجی،مدثرشعبان اورمحمد فہیم آگئے جو مجھے گاﺅںسے باہرلے گئے جہاں ڈنڈوں سے مجھ پرحملہ کیاگیاجس کے نتیجہ میں میری ایک ٹانگ اورایک بازوٹوٹ گیاجبکہ سراورجسم کے دیگرحصوں پربھی گہرے زخم ہوئے۔پولیس کوواقعہ کی اطلاع دی لیکن پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے مجھ سمیت میرے گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ میری درخواست پرتاخیرسے مقدمہ درج کیالیکن ابھی تک کسی ایک ملزم کوبھی گرفتارنہیں کیاگیا۔مجھے مقدمہ سے منحرف کرانے کے لئے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔عبدالغفورکاکہناتھاکہ اگرملزموںکوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں نہ لایاگیا تووہ خاندان سمیت خودسوزی کرلے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آرپی اواورسی پی او سے اپیل ہے کہ بااثرملزموں کوگرفتارکرکے انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…