لاہور (نیوزڈیسک) وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گلے میں پڑ رہی ہے رینٹل پاور ہو یا کمیشن مافیا سب کا حساب ہونا چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ سب کا بلاامتیاز احتساب ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قرضے معاف کروانے والے خود کو بچانا چاہتے ہیں عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی اے ٹی ایمز مشینیں چلتی رہیں عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ میں گھر خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے آئے انہوں نے کہاکہ جن کے پاس سائیکل بھی چلانے کے لئے نہیں تھی اب وہ ارب پتی بنے ہوئے ہیں ٹیکس چوروں اور حج میں کرپشن کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سب کا بلاامتیاز اور شفاف احتساب ہو کسی ایک شخصیت کا احتساب ہر گز قبول نہیں کریں گے عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے دادا بھی ارب پتی تھے انہوں نے مزید کہا کہ قرض معاف کرانے والے خودکو بچانا چاہتے ہیں عمران خان بنی گالہ کے لئے 75 کروڑ روپے لائے کس آف شور کمپنی سے لائے سب پتہ چل جائے گا عوام 2018 میں ووٹ کی پرچی سے سزا اور جزا دیں گے ۔
عمران کو معلوم ہونا چاہیے وزیر اعظم کے بچوں کے دادا ارب پتی تھے،رانا ثناءاللہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































