کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جرگہ نظام کے خلاف بغاوت کریں جس کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت معصوم لوگوں کی زندگی اور موت کے فیصلے کیے جاتے ہیں، ایبٹ آباد میں امبرین سانحے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جرگہ کے حکم پر امبرین کا قتل ایک شرمناک مثال ہے کہ یہ جرگے کہ غیر انسانی دنیا بسانے کے لیے کس طرح معاشرے کو یرغمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے معصوم امبرین کے وحشی قاتلوں کو سزا سے بچنے کی کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے،پراسیکیوشن اور عدالت کو چاہیے کہ دونوں اس جرگہ اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے میں اپنی ذمیواریاں سر انجام دیں اور ملزمان کو سزائیں دے کر ایک مثال قائم کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ان جرگوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ان واقعات کو کبھی قبول نہیں کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے معصوم امبرین کے ورثاءسے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔
ایبٹ آباد میں جرگہ کے حکم پر امبرین کا قتل شرمناک مثال ہے،بلاول بھٹو زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































