فیصل آباد (نیو زڈیسک) پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، فیصل آباد میں 20 مئی کو پی ٹی آئی کا جلسہ ،چیئر مین عمران خان نے ایم پی اے خرم شہزاد کو جلسے کا کنویئنرمقرر کیا ،دوسرئے دھڑئے نے بغاوت کر دی ،پی ٹی آئی کی ہزاروں خواتین اسلام آباد اور لا ہور میں ہو نے والی بے عزتی پر جلسے میں شر کت سے انکار کر چکی ہیں، جلسہ ایک مرتبہ پھر منسوخ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد پی ٹی آئی کے دونوںدھڑوںمیں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے 20 مئی کو ہو نے والے جلسے کے لیے ایم پی اے خرم شہزاد کو کنوینئر مقرر کیا جن کے ساتھ سابق ضلعی صدر رانا راحیل اور اسکی پوری ٹیم شا مل ہے۔ ذرائع نے بتایاکی سا بق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم گروپ نے انکی بھر پور مخا لفت کی اور بغاوت کر تے ہو ہے کہا کہ اگر جلسہ کا میاب کر نا ہے تو ڈاکٹر اسد معظم کو کنوینئر مقرر کیا جا ئے ورنہ ہم جلسے کی کا میا بی کی ضما نت نہیں دیتے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور لا ہور کے جلسوں میں خوا تین کے ساتھ ہو نے والی بے عزتی کے بعد پی ٹی آئی کی ہزاروں خواتین نے فیصل آباد میں ہو نے والے جلسے میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور بیشتر خواتین نے مسلم لیگ ن میں شمو لیت کے لیے رابطے بھی کر رکھے ہیں ۔ذرئع نے بتایا کہ 20 مئی کو ہو نے والا جلسہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر منسوخ ہو سکتا ہے ۔
فیصل آباد کا جلسہ ،تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































