کوہاٹ کے بعد وزیراعظم کا ایک اور دورہ کھٹائی میں پڑا گیا، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی
سکھر(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کا متوقع دورہ سکھر کھٹائی میں پڑ گیا ، ناراض ، خوشامدی و نظریاتی کارکنان آپس میں الجھ پڑے ، دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئیں ، سبقت کیلئے تینوں گروپوں کی پنجہ آزمائی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ سندھ کی اطلاعات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن سندھ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انکے دورے کو کامیاب بنانے اور اپنے عہدوں کو بچا نے کیلئے ن لیگ سندھ اعلیٰ قیادت اور نچلی سطع کی قیادت نے دوڑیں لگانی شروع کر دی ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی متوقع سکھر آمد کی اطلاعات پر پی ایم ن سندھ ، ضلع سکھر کی سابق و موجود ہ قیادت کی جانب سے تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں جس کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے خوشامدی رہنمائوں نے سب اچھا دیکھانے کیلئے روٹھے ہوئے کارکنان و رہنمائوں کو اکٹھا کرنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دیئے ہیںجبکہ نظریاتی کارکنان کی جانب سے دورہ کو کامیاب بنانے اور ان کے شاندار استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے کارنر میٹنگ اور جلسے جاری ہیں تو دوسری جانب ان کی آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ناراض رہنمائوں کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جار ہا ہے اور ان کی آمد کے موقع پر علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاج کا عندیہ دیاگیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کارکنان ک ونظر انداز کئے جانے والے عمل کے خلاف وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا اور وزیر اعظم کو سندھ میں ن لیگ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے تفصیلی آگاہ کرینگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































