پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

الطاف حسین کو کسی کے مرنے سے فرق نہیں پڑتا، متحدہ کے اہم رہنما جا تے جاتے بڑا انکشاف کرگئے

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی دلاور حسین نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اور سندھ اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دلاو ر حسین نے کہا کہ 15 سال قبل ایم کیوایم کو چھوڑنا چاہتا تھا لیکن کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں تھا اب پاک سرزمین پارٹی کراچی کے عوام کے لئے بہتر پلیٹ فارم ہے ۔سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں ریاست اور اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتاہوں کہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھیں نہیں تو یہ زخم پاکستان بھر میں کینسر کی طرح پھیل سکتا ہے ۔ریاست نے فاٹا اور بلوچستان کے لوگوں کو پیکج دیا لیکن کراچی والوں کو موقع دینے کے لئے تیار نہیںہیں۔آفتاب احمد جیسے واقعات لوگوں کو ریاست سے دور کرسکتے ہیں۔الطاف حسین نے آج تک کسی جنازنے کو کندھا نہیں دیاا سلئے ان کو کسی کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انیس قائم خانی،انیس احمد ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔دلاور حسین نے کہا کہ میں آج ایم کیوایم سے 30 برسوں کی رفاقت کو ختم کررہاہوں میں نے 15 برس قبل ایم کیوایم کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن میرے پاس کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ میںنے گزشتہ روز آفتاب احمد کی وفات کے بعد آج پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایم کیوایم و کسی کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے کا اعلان کرتاہوں اور اپنے ووٹر سے معافی چاہتا ہوں کہ میں ان کی خدمت نہیں کرسکا۔انہوںنے الزام عائد کیا کہ رابطہ کمیٹی نے میرے کروڑوں روپے دبالئے ہیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے اور نکالنے کا کوئی معیار نہیں ہے ۔محنت کا صلہ نہیں ملتاہے ۔دلاور حسین نے کہا کہ ایم کیوایم میں نوے فیصد لوگ ناراض ہیں۔اگر آج کچھ بھی ہوتا ہے تو وہ گھر بیٹھ جائیں گے ۔وہ کچھ نہیں کہتے کیونکہ ان میں خوف موجود ہے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ آفتاب احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم جس جماعت کو چھوڑ کر آئیں ہیں اس کوہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتالوگوں کو کسطرح غلط راستوں پر لگایا جاتا ہے اس کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔پہلے دن سے کہہ رہاہوں کہ الطاف حسین کو کسی کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتابلکہ کسی کی موت الطاف حسین کے لئے باعث تقویت ہے ۔ریاست اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ اپنے طریقہ کار پر غور کریں ۔1992 میں بھی ایسا کچھ ہوا تھا جس کے بعد لوگوں کی ایم کیوایم سے ہمدریاں بڑھ گئیں تھیں انہوںنے کہا کہ لڑکے تنگ آچکے ہیں اور د ر در کی ٹھوکریں کھار ہے ہیں۔ریاست ان کو کو ئی راستہ نہیں دے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر آفتا ب احمد جیسے واقعات ہوں گے تو آپ لوگوں کوریاست سے دور کررہے ہیں اسطرح امن قائم نہیں ہوسکتا ہے ۔ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں بند ہونی چاہئے ۔جو کام آپ کررہے ہیں۔اس سے الطاف حسین مضبوط ہوتے ہیں پہلے ایک نسل تباہوگئی اور اب آنے والی نسل بھی تباہ ہورہی ہے ۔برائے مہربانی طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے انہوںنے کہا کہ کاش ہمیں اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی ہوتی تو جو مائیں بہنیں ہمارے پاس آرہی ہیں ہم ان کے بچوں کو گھروں میں واپس بھیج سکتے ۔ریاست سے کہتاہوں ابھی بھی وقت ہے انہوںنے کہا کہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھیں نہیں تو یہ زخم پاکستان میں کینسر کی طرح پھیل سکتا ہے ۔فاٹااور بلوچستا ن کے لوگوں کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا لیکن کراچی والوں کو موقع دینے کےلئے کوئی تیار نہیں ہے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ الطاف حسین میرے لفظوں کو غور سے سنتے ہیں الطاف حسین سے کہتاہوںکہ اور کتنا خون بہاﺅ گے ۔آپ نے جو کچھ رحمن ملک اور پارٹی کے دیگر لوگوں کو بتایا ہے وہ اپنے کارکنان کو بھی بتادیں اور پھر انہیں فیصلہ کرنے دیںاور آپ اللہ سے توبہ کریں ۔اللہ آپ کو ہدایت دے۔انہوںنے کہا کہ الطاف حسین نے کبھی بھی کسی جنازے کو کندھا نہیں دیا اس لئے انہیں کسی کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔الطاف حسین کے ہاتھ میں لوگوں کی جانیں بچانا ہے و ہ ایک بار بول دیں غلطی ہوگئی اور اللہ سے رجو ع کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…