اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے دو روز ہفتہ، اتوار کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک اور میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا اورخشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گندم کی کٹائی کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گندم کے کاشتکار جلد سے جلد فصل کی کٹائی مکمل کر لیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم مری 03، چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد، دادو 46، چھور، جیکب آباد اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرار ت 23 ، کراچی 26، پشاور 19، کوئٹہ 10، اسلام آباد 15جبکہ گلگت میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ ، بلوچستان ،محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کی پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا



















































