پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیلئے سابق صدر نے اعلا ن کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے این اے 127سے مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کے جلسے کے لئے بھرپور تیاری کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عمران خان 20سالوں سے فرسودہ نظام کی تبدیلی اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار ہضم نہیں کرنے دے گی ،پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف اور انکے درباریو ں کے گھروں صفے ماتم بچھی ہوئی ہے نواز شریف کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آسانی سے جان نہیں چھوٹے گی وہ بند گلی میں پھنس چکے ہے انہیں استعفیٰ دینا ہی ہو گا پاکستانی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے کسان اور مزدور پس کر رہ گیا ہے لوڈ شیڈنگ پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے نواز شریف سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرتے ہے جب بھی ملک میں کرپشن ، لوٹ مار کا خاتمہ اور احتساب کی باری آتی ہے تو نواز شریف کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے ، سب سے زیادہ قرضے شریف برادران نے معاف کروائیں ہے، انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو لاہور کی عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے حکومت نے جلسے میں رکاوٹ کھڑے کرنے کی کوشش کی تو تمام حالات کے زمے دار بھی حکومت خود ہو گی جلسہ جلوس تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا پنجاب حکومت اور انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کر رہی ہے ، پنجاب حکومت اوچھے ہتکھنڈ ے بند کرے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے جلسے سے سخت گھبرائی ہوئی ہے انشاء اللہ یکم مئی کے جلسے میں تما م رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان پہنچیں گے، اس موقع پر شبیرسیال نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے درباری عمران خان فوبیا کا شکار ہو چکے ہے اور عوام کو مجبور نہ کریں کہ وہ رائے ونڈ کا رخ کریں اس سے پہلے ہی نوا ز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، یکم مئی کو کارکن بلا خوف خطر لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے اور یہ جلسہ حکمرانوں کے خلاف کھلا عوامی ریفرنڈم ہوگا ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…