راولپنڈی (نیوزڈیسک) ما ڈل ایان علی نے دوبارہ ای سی ایل میں نا م ڈالنے پر ایف بی آر کو مورد الزام ٹھہرا دیاتاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ہمارا اختیار نہیں۔ ہمارا کام صرف ٹیکس لینا ہے۔ ماڈل گرل کی اڑان میں رخنہ کس نے ڈالا ، ایف بی آر آڑے آئی یا وزارت داخلہ ، بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں دوبارہ ڈالنے کے حوالے سے ایف بی آر نے صاف انکار کر دیاہے ۔ ذرائع ایف بی آر کہتے ہیں ادارے نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی نہ ہے کوئی سروکار۔ وزرات داخلہ نے ایان علی کی ٹیکس معلومات مانگی ہم نے دے دیں۔ ایف بی آر نے کے مطابق ایان علی پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہیں۔ ادائیگی کے لیے نوٹس بھیج دیا نام ای ایل میں شامل کرنا ہے یا نہیں وزارت داخلہ جانے اور اس کا کام۔