جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے رہنماﺅں کو اپنی شدید ناراضی سے آگاہ کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی واضح اور سخت ہدایات کے باوجود پارٹی رہنماﺅں نے اختلافات ختم نہ کئے اور یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کےلئے لاہور سے الگ الگ قافلے روانہ ہوئے ، عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے رہنماﺅں کو اپنی شدید ناراضی سے آگاہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کےلئے امیدواروں چوہدری محمد سرور اور شفقت محمود کی طرف سے پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں میں شرکت کے لئے لاہور سے الگ الگ روانگی کے اعلان کے بعد عمران خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رہنماﺅں کو لاہور سے ایک ہی قافلے کی شکل میں روانگی کی ہدایات دی تھیں لیکن پارٹی رہنماﺅں نے عمران خان کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے لاہور سے الگ الگ روانہ ہوئے ۔ چوہدری محمد سرور کی قیادت میں کارکن قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے جبکہ شفقت محمود کی قیادت میں کارکن ناصر باغ جمع ہوئے ۔ جہانگیر ترین ،چوہدری سرور، عبد العلیم خان ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال ،مسرت چیمہ اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوئی ۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھاکہ ہمارا قافلہ بڑا ہے اور اس میں کارکن ہیں جبکہ دوسرے قافلے میں لیڈر زیادہ ہیں ۔شفقت محمود کی قیادت میں کارکن ناصر باغ میں جمع ہونے کے بعد سلونی بخاری ، ولید اقبال ،رائے عزیز اللہ ،سعدیہ سہیل رانا ، شنیلا روت ،مراد راس ،سیمی بخاری ، ڈاکٹر مصباح ،نسیم ظہرا ،رخسانہ نوید ،میاں اکرم عثمان ، علی امتیاز وڑائچ ، شیخ امتیاز محمود ، ملک وقار کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح ہدایات کے باوجود الگ الگ قافلوں کی روانگی کا نوٹس لیتے ہوئے رہنماﺅں کو اپنی ناراضی سے آگاہ کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…