ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن،ڈاکٹرطاہرالقادری کے صبر کا پیمانہ لبریز،اہم اعلان کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاؤن،ڈاکٹرطاہرالقادری کے صبر کا پیمانہ لبریز،اہم اعلان کردیا،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مئی کے دوسرے ہفتے میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ ،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو ٹرمز آف ریفرنس کے جال میں الجھانا چاہتے ہیں،ایسے ٹی او آرز مرتب کئے جن کا آئندہ پانچ سال میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، کمیشن مقررہ مدت کے اندر پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں تحقیق کرے اور وزیر اعظم استعفیٰ دے کر انکوائری میں شامل ہوں، دیگر معاشی جرائم کی تحقیقات نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آرکریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،بریگیڈئیر (ر) محمدمشتاق،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال،نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی ،تنویر خان،راجہ زاہد اور قاضی فیض الاسلام نے شرکت کی ۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں ،موثر احتساب کے نظام کے فقدان کے باعث وزیر اعظم استعفیٰ دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جن کے ممبران میں میجر(ر) محمد سعید ،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ اور بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق شامل ہیں ۔کور کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مئی کے دوسرے ہفتے میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،اجلاس میں چھوٹو گینگ کی گرفتاری پر افواج پاکستان کے موثر آپریشن کو سراہا گیا اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر قانون اور آئی جی کی بر طرفی کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حکومتی دعوے بے نقاب ہو گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ عوامی پانامہ لیکس کی شفاف اور مقررہ مدت کے اندر جوڈیشل انکوائری چاہتی ہے ،موجودہ حکمران جے آئی ٹیز اور کمیشن بنانے کے ماہر ہیں ،یہ کلین چٹ حاصل کرنے کیلئے انکوائریاں کرواتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…