منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

حکومت بھی آرمی چیف کے نقش قدم پر ، اسحاق ڈار نے اہم اعلان کر دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |
APP17-01 DUBAI: November 01 – PML-N Chief Mian Muhammad Nawaz Sharif holding a meeting with PML-N leaders UAE. Senator Ishaq Dar also present in the meeting. APP

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرتحقیقات کے لئے ایک دوروزمیں کمیشن بن جائیگا،آرمی چیف کااقدام قابل تحسین ہے ،فوج اورعدلیہ میں احتساب کانظام موجودہے امانت میں خیانت کرنے والے کومعافی نہیں ملنی چاہئے،وزیراعظم اوران کی اہلیہ کانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے ،ان کے بچوں کانام ہے وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف جوقدم اٹھایاوہ قابل تعریف ہے ،اوروہ اس اقدام پرمبارکبادکے مستحق ہیں ،فوج اورعدلیہ میں احتساب کانظام موجودہے اوراس کے تحت احتساب ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب پرکسی کوبھی اعتراض نہیں امانت میں جوبھی خیانت کرتاہے وہ کسی معافی کامستحق نہیں تاہم احتساب کے نام پرسیاست نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کمیشن بنانے کااعلان کیاتھااس کے اگلے ہی روزاس پرکام شروع کردیاگیاتھا،کمیشن کی سربراہی کیلئے ناصرالملک ،ساحرعلی اوردیگرججوں سے رابطہ کیاگیا،لیکن اپوزیشن کے غیرسنجیدہ بیانات پرججوں نے معذرت کرلی ،ایک جج نے بڑی مشکل سے کمیشن کی سربراہی کیلئے حامی بھری اورایک ٹیم مانگی ہم نے ان کے لئے پینل مقررکردیاہے ،حکومت چاہتی ہے کہ کمیشن کاقیام اتفاق رائے سے ہواورایک دوروزمیں کمیشن بن جائیگا،وقت نہیں لگے گانوٹیفکیشن کیلئے ڈرافٹ تیارہے ۔انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ نے کہاکہ ایک بارچیف جسٹس کوخط لکھ دیں وزیراعظم کے اعلان کے بعدچیف جسٹس نے کہاتھاکہ یہ ان کاکام نہیں ہے ،اورہم نے ان کی رائے کااحترام کرتے ہوئے ان سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کاپہیہ نہیں رکناچاہئے ،ملک کوآگے چلنے دیں سیاسی سطح پرکسی کوشکارنہیں بناناچاہئے ،ہم نے 33ماہ میں تمام منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اوران کی اہلیہ کاکسی کمپنی میں نام نہیں ہے ان کے بچوں کانام ہے اوروہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…