بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

تیاری کر لیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کوئٹہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویڑن میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز بھی مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں 22 اپریل سے 25 اپریل کے دوران موسم گرم رہے گا، جمعہ سے اتوار کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن اور پاراچنار میں ایک دو مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے یگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پارا چنار 30، پٹن، دروش02 اور کوہاٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےسب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، شہید بینظیر آباد 42، چھور، میٹھی 41، میرپورخاص، پڈعیدن 40، سبی، لاڑکانہ، جیکب آباد، بدین،لسبیلا،کوٹ ادو، سکھر اور حیدرآباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…