پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

جگر ٹرانسپلانٹ کا غیر قانونی دھندا،ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھارت میں پاکستانیوں کے غیر قانونی جگر ٹرانسپلانٹ کے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے ،راولپنڈی کے دبئی پلازہ میں جگر کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے لئے لوگوں کو پھنسایا جا رہا تھا مارچ کے مہینے میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا تاہم اہم معاملے تک کیس کو نہیں پہنچایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایف آئی اے حکام نے بھارت میں پاکستانیوں کے انسانی اعضاء کی غیر قانونی فروخت کرنے کے حوالے سے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انسانی جگر ٹرانسپلانٹ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ راولپنڈی کے دبئی پلازہ میں جگر کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے لئے لوگوں کو پھنسایا جا رہا تھا ۔ کراﺅن ہیلتھ کنسلٹنٹ کے نام سے مبینہ طور پر اب تک درجنوں افراد کے جگر بھارت میں فروخت کئے جا چکے ہیں ملزمان سادہ لوح لوگوں کو چند ہزار روپے دیتے اور خود 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کیا کرتے تھے ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق حکام نے انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے معاملے کو اصل حقائق تک نہیں پہنچایا گیا اس لئے مقدمے کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…