بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کی پیش قدمی، چھوٹو گینگ کے کارندے جنگل میں روپوش ہوگئے

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی پیش قدمی، چھوٹو گینگ کے کارندے جنگل میں روپوش ہوگئے, غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے گینگ کے خلاف آپریشن کے 23ویں روز بھی پاک فوج کے اہلکاروں کی پیش قدمی جاری ہے جب کہ گینگ کے کارندوں کی بڑی تعداد جنگل میں روپوش ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کی زمینی پیش قدمی جاری ہے اور فوجی جوانوں کو پولیس اور رینجرز کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔پاک فوج نے گزشتہ روز یرغمال پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لیے چھوٹو گینگ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد باقاعدہ کارروائی شروع کی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے رات بھر چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے بمباری کی جب کہ اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ چھوٹو گینگ کے کارندوں کی جانب سے بھی بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے تاہم دونوں جانب سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔کچہ جمال میں پاک فوج نے صبح 7 سے 9 بجے تک کرفیو میں نرمی کی تھی تاہم کرفیو کے نفاذ کے بعد تازہ دم فوجی جوانوں سے دوبارہ پیش قدمی شروع کردی جس کے لیے بم پروف ٹینکوں کی مدد لی جارہی ہے جس کے بعد چھوٹو گینگ کے کارندوں کی جنگل میں روپوش ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…