اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ملک بھر میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کافیصلہ،حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تاجروں کو مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کیلئے قائل کرنے کی مہم کا آئندہ پیر سے آغاز کیا جارہا ہے ، رات آٹھ بجے کاروبار بند نہ کرنے والوں کیلئے الگ میٹر لگا کر ان سے دو سے تین گنا زائد ٹیرف وصول کیا جائیگا،عمران خان کا رائے ونڈ جانا اچھا ہے وہاں تبلیغی مرکز ہے اور ہو سکتا ہے انہیں سمجھ آ جائے اور نیک آدمی بن کر واپس آ ئیں ،موسم گرما کے سیزن میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18ہزار میگا واٹ تک لے کر جائینگے، شہری علاقوں میں چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ پچاس سے ساٹھ فیصد لاسز والے فیڈر پر بھرپو رلوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ سال بجلی کی پیداوار 16900میگاواٹ تک لے کر گئے تھے اور انشا اللہ اس سیز ن میں یہ 18ہزار میگا واٹ کی سطح پر لے کر جائیں گے ۔ بہت سے پاور پلانٹس تکمیل کے مراحل میں اور 2017ء تک مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر کیلئے لوڈ شیڈنگ صفر ہے اور جہاں مشترکہ فیڈرز ہیں وہاں پر چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیرون ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں لیکن ہمیں ان کے کلچر کو بھی اپنانا ہوگا ۔ بیرون ممالک میں کاروباری مراکز رات آٹھ سے نو بجے تک بند ہو جاتے ۔ یہاں ہم مارکیٹیں رات گئے تک کھول کر بجلی کا ضیاع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ٹیمیں بنا دی ہیں جو ملک بھر میں تاجروں سے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں مارکیٹیں رات آٹھ یا نو بجے بند کرنے کے لئے قائل کیا جائے گا اور آئندہ پیر کو ٹیمیں کراچی میں اس کا آغاز کریں گی ۔ ہمیں سب سے زیادہ مسئلہ پنجاب اور کراچی میں ہے لیکن ہم تاجروں کو آن بورڈ لیں گے۔ جو تاجر رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کے لئے رضا مند نہیں ہوں گے تو انہیں الگ سے میٹر لگا کر دئیے جائیں گے اوران سے دو سے گنا زائد ٹیرف چارج کیا جائے گا ۔ انہوں نے عمران خان خان کیلئے نیا ٹرانسفر بنانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے وزیر اعظم واپس آرہے ہیں وہ خود ہی فیوز ہو جائیں گے۔ عمران خان کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ نہیں ۔ انہوں نے خیبر پختوانخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں ان کا خطاب ریکارڈ پر ہے کہ انہوں نے زکوۃ کے تین ملین ڈالر کی باہر سرمایہ کاری کی ۔ وہ خود کہہ چکے ہیں زکوۃ کے جو پیسے آتے ہیں ان میں سے 60فیصد بیرون ملک سرمایہ کاری کر دی جاتی ہے ۔ بتائیں کیا ا س منافع سے بنی گالہ کا گھر بنا ۔ عمران خان جیلوں میں ڈالنے کی بات کرتے ہیں ۔ ہمارے قائد کا بڑا پن ہے کہ وہ آپ کو ہاتھ نہیں لگاتے او رآپ کو چھیڑا تک نہیں ۔ ہمارے کارکنوں کے مزاج بھی آپ سے زیادہ تیز ہیں لیکن ہمارے قائد کا حکم ہے کہ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھا جائے ۔ عمران خان جواب دیں زکوۃ کی رقم سے آنے والا منافع کہاں گیا اس میں نفع ہو ا یا نقصان ہوا یہ رقم کدھر گئی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاگل پن کے دورہ پڑتے ہیں ۔ آپ آسمان کی طرف منہ کر کے تھوکیں گے تو یہ آپ کے منہ پر ہی آئے گا ۔ آپ نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی سیاست کا بیرہ غرق کر لیا ہے اور اب عوام آپ کی سیاست کا جنازہ نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدداری منصوبہ بہت سے ممالک کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ چین کی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جام ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کو کوئی کھانے پر نہیں بلاتا انہیں ٹی وی پر ایک ایک گھنٹہ بٹھا دیا جاتا ہے ۔ شیخ رشید نے اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر اسمبلی کی جان چھوڑ دیں ۔ شیخ رشید 2000ء سے 2008ء تک مشرف کی گود میں رہے ۔ آپکے باسز اور آپ کے پاس اختیار تھا کیوں احتساب نہیں کیا اس وقت تک آپ کی آواز نہیں نکلتی تھی ۔ یہاں کچھ ایسے مینڈک ہیں جو برسات میں نکلتے ہیں اور لوگوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کرنے اور کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختوانخواہ اور پنجاب کا موازنہ کر لیں ۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وجہ سے پورے صوبے میں ترقی ہو رہی ہے ۔ عمران خان وقت آئے گا تو تم سے ووٹ کی طاقت سے نمٹ لیں گے ۔ عمران خان کا کام ہی فساد پھیلانا ہے ۔ عمران خان سوچ رہے ہیں کہ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی تو ان کا کیا بنے گا ،46ارب ڈالر کی چین کی سرمایہ کاری کے ثمرات آنا شروع ہو گئے تو پھر انہیں کون یاد رکھے گا ۔ عمران خان اپنی ذات کے لئے جبکہ نواز شریف ملک و قوم کے لئے سوچتے ہیں ۔ عمران خان ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے جبکہ نواز شریف اس ملک میں روشنیاں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جو اور ٹائپ کی محفل سجاتے ہیں اپنے لئے وہ کمیشن بنا لیں ۔ عمران خان کسی کا احترام نہیں کرتے اور پورے ملک کو گالیاں دیتے ہیں ،جب آپ یہ رویہ اپنائیں گے تو کون سا معتبر جج تحقیقات کے لئے راضی ہو گا ۔ عمران خان پاکستان آپ کی خواہشات او رمرضی کے مطابق نہیں چلے گا ۔ یہاں بڑی بڑی اپوزیشن ہے ۔ اگر عوام نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد نہ رکھتے تو باہر سڑکوں پر آچکے ہوتے ۔ ہم بھی اب ٹونٹی ٹونٹی کھیلیں گے ۔نواز شریف پہلے بھی عمران خان کو کور ڈرائیور پر شارٹس کھیلتے رہے ہیں۔عمران خان آپ ملک کی تباہی کا سوچیں ہم ملک کی بہتری کا سوچیں گے اور آپ کے عزائم اور سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کا رائیونڈ جانا اچھا ہے ۔ وہاں تبلیغی مرکز ہے اور شاہد وہاں جا کر ہی عمران خان کو کوئی سمجھ آ جائے اور وہ وہاں سے نیک آدمی بن کر آ جائیں ۔ وہاں لاکھوں افراد دعا کرتے ہیں ہو سکتا ہے ان دعاؤں کا ہی کوئی اثر ہو جائے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…