کرا چی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی خیر النسا مغل،شمیم ممتاز اور غزالہ سیال نے جنوبی پنجاب میں راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو ڈکیت گینگ کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 20دن تک جنگ کرنے پر اپنے شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال اس حقیقت کوآشکار کررہی ہے کہ چھوٹو گینگ کو پنجاب حکومت کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جس حب الوطنی کے جذبے کے تحت ملک کے شمالی علاقوں سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اسی جذبے کے تحت قوم کو ان سے توقعات ہیں کہ وہ پنجاب میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی فنا کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 دن سے چھوٹو گینگ کی جانب سے جاری مزاحمت پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے اور حالات بتا رہے ہیں کہ پنجاب حکومت ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت چھوٹو گینگ کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت، پارلیمنٹرین اور کارکنان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ چھوٹو گینگ کے جلد از جلد خاتمے کے ساتھ پنجاب میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی ملیا میٹ کیا جائے اور ن لیگ میں موجود ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
چھوٹو گینگ کو پنجاب حکومت کی مکمل آشیرباد حاصل ہے،پیپلزپارٹی ارکان سندھ اسمبلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































