مردان (نیوز ڈیسک ) مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ,دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے حادثہ پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ایکسائز دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی , اسے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ,دھماکے کی شدت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تحقیق کی جا رہی ہے کہ اس کی مقدار کتنی تھی , زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں کوئی خاتون شامل نہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور اس کے بعد جب لوگ گھبرا کر بھاگے تو اس کے بعد دھماکہ ہوگیا ڈائریکٹر ریسکیو 1122 حارث حبیب نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق خودکش بمبار ایکسائز آفس کے اندر جانا چاہتا تھا جسے باہر ہی روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے , حملہ آورنے 8 سے 10 کلوباروی مواد کی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی , علاقے کو گھیرے میں لے کارروائی کا آغاز کردیا گیا تاہم مال روڈ مردان کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختوانخوا کے ضلع مر دان میں ایکسا ئز آفس میں دھماکہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































