چنیوٹ (نیوز ڈیسک) 915 ارب ڈالر کے معدنی ذخائر کا ٹھیکہ جعلی فرم کو دینے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر اور سابق سیکرٹری معدنیات سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔فیصل آباد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمے کا اندراج کیا ۔جن افراد پر مقدمے درج ہوئے ان میں سابق وزیر مائنز اینڈ منرلز سبطین خان، سابق سیکرٹری امتیاز چیمہ، سیکرٹری پنجمن بشارت اللہ، جنرل منیجر محمد اسلم، چیف انسپکٹر مائنز میاں عبدالستار، ٹیکنیکل ایڈوائزر بیالوجسٹ ادریس رضوانی اور ای آر پی ایل کے چیف ایگزیکٹو ارشد وحید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ میں پنجمن نے117.59 ملین روپے کی لاگت سے خام لوہے کے 610 بلین میٹرک ٹن معدنی ذخائر دریافت کیے تھے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق معدنی ذخائر کی مالیت 915 ارب ڈالر سے زائد ہے۔مبینہ طو رپر جعلی کمپنی ای آر پی ایل کے چیف ایگزیکٹو ارشد وحید نے پنجمن حکام کی معاونت سے قوم کی امانت معدنی ذخائر کو خورد برد کرنے کا منصوبہ بنایا۔پنجمن اور ای آر پی ایل کے مابین معاہدے کے تحت پنجمن کا حصہ 20 فیصد اور دیگر کا 80 فیصد قرار پایا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ای پی آر ایل ارتھ ریسورسز پرائیویٹ لمٹیڈ نامی کمپنی پاکستان میں نہ رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی اس کا کہیں کوئی دفتر موجود ہے جبکہ مذکورہ کمپنی کو معدنی ذخائر کے بارے میں تکنیکی مہارت اور ماہر سٹاف بھی میسر نہیں تھا۔ای پی آر ایل نامی کمپنی نے بنک دستاویزات میں بھی دھوکہ دہی سے کام لیا اور پنجمن کے اثاثہ جات کے عوض جعلی اور غیر قانونی حصص جاری کرنے کا ارتکاب کیا۔اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی انکوائری کے مطابق ای آر پی ایل نامی جعلی کمپنی ارشد وحید گوجرانوالہ میں اپنی رہائش گاہ سے ہی چلا رہا ہے۔معاہدے پر دستخط کے بعد پنجمن کے پرنسپل آفیسرز نے شرائط اور ضوابط کے مطابق معاہدے کو پنجمن کے لیے ضرر رساں قرار دیا کیوں کہ معاہدہ قواعد اور ضوابط کے مطابق قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کیے بغیر عمل میں لایا گیا۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے بعد پنجمن کے قیمتی اثاثہ جات گاڑیاں، جنریٹر اور پمپس وغیرہ ای آر پی ایل کے حوالے کر دیے گئے لیکن پنجمن نے اپنے ملازموں کو تنخواہوں کی ادآئیگی خود کی۔فیصل آباد اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاظم اعوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد محمود پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے ابتدائی انکوائری کے بعد حکام کو رپورٹ پیش کر دی ہے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 915 ارب ڈالر کا سکینڈل،بالاخر کارروائی شروع کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ



















































