ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء آمنے سامنے،حیرت انگیز صورتحال

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)یم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء آمنے سامنے،حیرت انگیز صورتحال،عدالت کے باہرایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کا بھی آمنا سامنا ہوا تو وسیم اختر نے طنز کیا کہ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ ہاتھ ملایا جائے۔انسدا دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔جبکہ مفرور ملزم سلیم شہزاد کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں ۔پیر کو سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے سہولت کاری کیس میں نامزد سلیم شہزاد کے علاوہ تمام ملزمان کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دران ایم کیو ایم اورپاک سرزمی پارٹی کے رہنما ایک ہی کمرہ میں موجود تھے ۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، نامزد میئر وسیم اختر، پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی بھی پیش ہوئے ان کے ساتھ رضا ہارون اور مصطفی کمال بھی عدالت پہنچے جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں جگہ کم پڑگئی۔ عدالت کے باہرایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کا بھی آمنا سامنا ہوا تو وسیم اختر نے طنز کیا کہ یہ لوگ اس قابل نہیں کہ ہاتھ ملایا جائے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق بعض کاغذات غائب ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کاغذات ملنے تک ڈاکٹرعاصم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت نہیں ہوسکتی۔ جب تک تمام کاغذات نہ آجائیں ہم ضمانت نہیں دے سکتے۔ سماعت30 اپریل تک ملتوی ہوگئی۔ مفرور ملزم سلیم شہزاد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…