پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعد رفیق کی عمران خان پر گرما گرم تنقید،لندن کیوں گئے؟ بڑا الزام عائد کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان برطانیہ فرانزک آڈٹ کی کمپنیوں سے ملنے نہیں بلکہ اپنے یہودی برادر نسبتی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے گئے ،عمران خان خود پانامہ لیکس کا سراغ لگانے میں سنجیدہ نہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ اگر اس پر شفاف کمیشن کا قیام عمل میں آ گیا تو انہیں اپنی سیاست چمکانے کا موقع نہیں ملے گا، کمیشن کے حوالے سے ابھی تک کسی ریٹائرڈ جج کا نام فائنل نہیں ہوا ، وزیر اعظم بیمار ہیں اور وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں جب صحتیاب ہونگے تو وطن واپس آ جائینگے اس لئے افواہیں نہ چھوڑی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ اے میں ریسٹو رنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ریٹائرڈ ججز کو کیوں نیچا دکھاتے ہیں کیا عہدے سے ریٹائرہونے والے ججز کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہ جاتی کہ وہ کسی معاملے کا احتساب کر سکیں ۔ عمران خان کے مطالبے پر جسٹس ناصر الملک کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ بنایا گیا لیکن اس کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا رویہ سب کے سامنے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ۔ میری معلومات کے مطابق کمیشن کے لئے ابھی کسی ریٹائرڈ جج کا نام فائنل نہیں ہوا اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ دھرنے کی بجائے اسمبلی میں بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جائے لیکن عمران خان شفاف تحقیقات چاہتے ہی نہیں کیونکہ وہ اس مسئلے کے ذریعے سیاست کرنے کے چکر میں ہیں ،انہیں معلوم ہے کہ اگر اس پر شفاف کمیشن بن گیا تو پھر عمران خان کو سیاست چمکانے کا موقع نہیں ملے گا ۔خان صاحب یا تو اسمبلی میں آکر لڑیں یا پھرخیبر پختونخواہ میں چوہے ماریں ۔انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز نے پاکستان سے باہر کوئی پیسہ نہیں بھیجا ۔جبکہ عمران خان خود تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے شوکت خانم کے نام پر جمع ہونے والے پیسوں کی باہر سرمایہ کاری کی اور انہیں پانچ سال بعد واپس لایا گیا ہے ۔ عمران خان اس پر علماء کرام سے فتویٰ لیں کیا خیرات اور زکوۃ کے پیسے سے ا س طرح سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان برطانیہ فرانزک آڈٹ کی کمپنیوں سے ملنے نہیں بلکہ اپنے یہودی برادر نسبتی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے گئے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے تو لندن پلان کا علم نہیں لیکن اگر دھرنے والوں کے ذہن میں ایسی کوئی بات ہو تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر احتجاج کرنے والے اس کا سراغ لگانے میں سنجیدہ نہیں کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ اگر وہ سنجیدہ ہوئے تو ان میں سے بہت سے لوگوں کو خود احتساب کے لئے پیش ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر عمران خان کا کوئی پریشر نہیں بلکہ وہ خود اپنے لئے پریشر ککر ہیں ۔ تحریک انصاف 24اپریل کو اسلام آباد میں ناچ گانا اور بھنگڑا شو کرنے جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…