پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔درخواست گزار شبیر اسماعیل ایڈووکیٹ نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم ، ان کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیں ہیں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسا اقدام کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانا کرپشن کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن نے ویب سائٹ سے پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کے قانون کی نفی کی ہے ۔استدعا ہے کہ لیکشن کمیشن کو پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر ویب سائٹ پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…