ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ کی طرف سے خطرناک ترین ہتھیار کے استعمال نے ہلچل مچادی،مزید فوجی کمک روانہ

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوزڈیسک) چھوٹو گینگ کی طرف سے خطرناک ترین ہتھیار کے استعمال نے ہلچل مچادی،مزید فوجی کمک روانہ-فوجی ہیلی کاپٹر پر اینٹی ایئر کرافٹ گن سے فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید فوجی کمک بھیج دی گئی،راجن پور میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے گینگ کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر شیلنگ کی گئی، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹر پر اینٹی ایئر کرافٹ گن سے فائرنگ کے بعد علاقے میں مزید فوجی کمک بھیجی گئی ہے اور علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی کہ چھوٹو گینگ کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ادھر کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن کے بعد کرفیو میں تین گھنٹے کیلئے نرمی کی گئی تھی جس کے بعد علاقے میں دوبار کرفیو نافذ کر کے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی اوغلام مبشر میکن نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ راجن پور کے علاقے کچا بنگلا اچھا،کچا شاہ والی، کچا سون میانی،مورواورکچا جمال میں دو گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی کر دی گئی اور تین گھنٹے کی نرمی کے بعد چھوٹو گینگ کیخلاف ایک بار پھر آپریشن ضرب آہن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں چھوٹو گینگ کی حراست سے پولیس کے 24مغوی اہلکار بازیاب کرا لئے گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ راجن پور کے علاقے کچے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ’’ضرب آہن ‘‘ کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے جس کے بعد مجرموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے پولیس اور رینجرز کے جوان پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں آپریشن کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور کامیابی کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کی باقاعدگی سے معلومات دی جائیں گی اور پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…