جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

گرفتاری کیلئے غلام رسول عرف چھوٹو کی واحد اور انوکھی شرط

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

ملتان(نیوزڈیسک) راجن پور میں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالے گا تو صرف اور صرف پاک فوج کے سامنے اور چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ اسے سزا بھی پاک فوج ہی دے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی ڈاکو نہیں، اس نے پولیس کے ظلم کی وجہ سے ہتھیار اٹھایا، پولیس نے اسے دہشت گرد ، ملک دشمن اور نجانے کیا کچھ بنا دیا،اس نے یہ جنگ صرف اپنی برادری کواس کا حق دلانے کے لئے شروع کی تھی۔ وہ ملک دشمن نہیں کہ اس کے خلاف فوج کارروائی کرے، جب تک آپریشن میں پولیس شامل ہے۔ اگر پولیس آپریشن میں شامل رہی تو وہ مقابلہ کرتے ہوئے مرجانے کو ترجیح دے گا لیکن کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔غلام رسول عرف چھوٹو کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ہتھیار ڈال دیں تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسے خود فون کرکے یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر اس کے گناہوں کی سزا بھی عسکری حکام ہی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…