کراچی (این این آئی)کراچی میں گارڈن کے علاقے سے گرفتار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی ۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کا قریبی ساتھی نعمان صدیقی بھی گرفتار ہو گیا ۔ گارڈن کے علاقے سے گرفتار نعمان صدیقی سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار اہم سیاسی شخصیات کی سرپرستی میں کام کرتی تھی اور اس میں کم عمر لڑکوں کو بھرتی کیا جاتا تھا ، جنہیں شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ملزم گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی معاملات دیکھتا تھا ، ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گینگ وار کے کچھ لڑکے بلوچستان میں روپوش ہیں اورکچھ دبئی میں موجود ہیں ۔دوسری جانب گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جن میں کلاشنکوف ، رپیٹر ، دستی بم اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔
عزیربلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار، اہم سیاسی شخصیات کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی



















































