جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سنگین غداری کیس ٗ وفاقی حکومت کا تحریری جواب وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جمع کرادیا

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) سنگین غداری کیس میں وفاقی حکومت کا تحریری جواب وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں وفاق کی اپیل خارج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے اجازت لیکر بیرون ملک جانا چاہئے تھا۔ پرویز مشرف خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملہ پر بخوبی آگاہ تھے، پرویز مشرف خصوصی عدالت کو طلبی پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے کی ذمہ داری پرویز مشرف ٗانکی وکلاء ٹیم اور ضمانتیوں پر عائد ہوتی ہے ٗ لہٰذا خصوصی عدالت پرویز مشرف سے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر وضاحت طلب کرے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کا دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ملزم کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔ خصوصی عدالت ملزم پرویز مشرف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ریڈ وارنٹ یا ضمانتی مچلکے ضبط کر سکتی ہے تاہم متبادل صورت میں ملزم پرویز مشرف کا دفعہ 342 کا بیان سکایپ یا وڈیو لنک کے ذریعے بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…