منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ممبران اسمبلی کی بولیاں لگ گئیں،فی ممبر20کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) کشمیر کونسل کے انتخابات فی ممبر20کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا نظریاتی کارکن پریشان 5سال قبل فی ممبر 20لاکھ روپے کی بولی شروع ہوئی تھی کشمیر کونسل میں ٹکٹ کے حصول کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے 62درخواستیں جمع کی گئیں جن میں نمایاں میریونس ، امجد جلیل ، عامر ذیشان، فیصل راٹھور ،رفیق نیئر، پرویز اعوان، اظہر بڑالوی، اصغر قریشی دوڑ میں شامل ہیں ن لیگ کی طرف سے ایک نشست کے لیے سلطان محمود چوہدری کے قریبی ساتھی اور چندماہ ن لیگ میں شامل ہونے والے عظیم بخش اور سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات کے بھائی سردار نعیم خان کے درمیان مقابلہ21اپریل تک ہوگا۔ کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی 4نشستوں کے لیے حکمران جماعت پیپلزپارٹی دو نشستوں پر آسانی سے دو امیدوار منتخب کرسکتی ہے۔تاہم تیسرے ممبر کے لیے پی پی پی کی قیادت اپنی ہی پارٹی کے اقتدار پسند ممبران اسمبلی کے دھڑے سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے مذکورہ دھڑنے نے ن لیگ کو کشمیر کونسل میں دوممبران اسمبلی بنانے کیلیے جماعت کا یقین دلایا تھا تاہم ن لیگی قیادت نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔ جس کے بعد امکان ہے کہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی ، مسلم کانفرنس اور ایم کیو ایم مل کر تیسرے ممبر کا انتخاب کریں گے۔ کشمیر کونسل کا ممبر بننے کے لیے سرمایہ کاری نے آزاد کشمیر کے نظام کو تباہ کررکھا ہے۔امجد جلیل نے ووٹوں کی بولی میں 20کروڑروپے کی بولی لگائی ہے جو نظریاتی کارکنوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…