پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دھرنا نہیں،جلسہ بھی نہیں بلکہ ۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا،کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں دھرنا نہیں،جلسہ بھی نہیں بلکہ جشن ہوگا،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا،کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر-تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں منا ئے گیی جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونا چاہتے ہیں یوم تاسیس کی تقریب کے مقام کے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس ایک جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے یوم تاسیس اظہار تشکر اور خوشی کیلئے منایا جارہا ہے۔ کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونے چاہتے ہیں ایک فیملی پروگرام ہوگا۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ہم پر اعتماد کریں ہم کوئی نقص امن پیدا نہیں کریں گے اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں میں خلل پیدا ہونے دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں ہی منائے گی۔ انظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ہم انتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ مکمل تعاون کریں گے۔ نعیم الحق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج چیف کمشنر کا خط موصول ہوا ہے خط میں دفعہ 144 کا حوالہ دیا گیا ہے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم جلسہ نہیں کررہے جشن منا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا میسج آیا ہے کہ سالگرہ ہر قیمت پر ایف نائن پارک میں منائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ انتظامیہ ہمیں پر امن اجتماع کی اجازت دے دے گی۔ کیونکہ یہ تجدید عہد ہوگا اس میں جشن منایا جائے گا اور پارٹی کے ارتقائی منازل پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی جائے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…