پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وزیر خزانہ کے صا حبزا دے علی مصطفے ڈار نے عمران خان کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھیج دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ ارب روپے کا ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ چودہ دن کے اندر لگائے گئے الزامات واپس لیں اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں۔ علی مصطفی ڈار کی طرف سے یہ لیگل نوٹس جیورسٹ کنسلٹ نے عمران خان کو بنی گالا اسلام آباد کے پتے پر ارسال کیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 10 اپریل 2016ءکو پریس کانفرنس کے دوران علی مصطفیٰ ڈار پر جھوٹ پر مبنی اور شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے الزامات عائد کئے تھے جن کی ہم تردید اور مذمت کرتے ہیں۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ علی مصطفی ڈار نیک شہرت رکھتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرتے ہیں۔ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار اور مجتبی حسنین ڈار اربوں مالیت کے دو ٹاور کے مالک ہیں جو کہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے اور حقائق کے برعکس ہے۔ لیگل نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے نتیجہ میں ڈار خاندان کی اچھی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈبئی میں علی مصطفی ڈار اور انکے بھائی کا کاروبار قانونی تقاضوں کے مطابق ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایچ ڈی ایس گروپ میں کوئی شراکت یا حصہ نہیں ہے۔ علی مصطفی ڈار اور مجتبی ڈار نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار اپنے باپ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قرضے اور تحائف لے کر شروع کیا تھا ان کی تفصیلات اسحاق ڈار کے سالانہ مالی گوشواروں میں بھی ظاہر کی گئی ہیں جو کہ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ کہا گیا کہ دبئی میں ایچ ڈی ٹاور ڈار خاندان کی ملکیت میں نہیں ہیں تاہم ان ٹاور میں سے چند یونٹ ڈار خاندان کی ملکیت میں ضرور ہیں۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ دبئی میں اسحاق ڈار کا ایک بنگلہ نما محل موجود ہے حقائق یہ ہیں کہ اسحاق ڈار نے یہ محل 2005ءمیں 900300 درہم میں خریدا تھا جو کہ ایک تمویل پبلک لمیٹڈ فرم سے قرضہ لیا گیا تھا اب اسحاق ڈار نے تحفہ کے طور پر یہ محل علی مصطفی ڈار کو 2013ءسے دے رکھا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے یہ دولت متحدہ عرب امارات میں فنانشل سروسز دے کر کمائی تھی۔ عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ لیگل نوٹس ملنے کے بعد 14 دن کے اندر میڈیا میں ڈار خاندان سے معافی مانگیں ورنہ 5 ارب ہرجانے‘ ہتک عزت کا مقدمہ عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ عمران کو لیگل نوٹس لند ن جانے کے بعد بھیجا گیا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…