اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم محمد نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں ٗاعتزازاحسن 

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ لگتا ہے وہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے گزشتہ روز غیر شائستہ زبان استعمال کی ٗچوہدری نثار ان کا احتساب اپنے ماتحت آفیسر سے کروا لیں تاہم اپنے اثاثے اور ٹیکس بھی بتائیں ٗوہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف سب بول دیا، چوہدری نثار نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہیں اور انہوں نے اسے کبھی نہیں چھپایا ٗ اگر نواز شریف نے مے فیئر اپارٹمنٹس کبھی نہیں چھپائے تو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ان کا اندراج کیوں نہیں ہے۔اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے علما حضرات کو ڈی چوک سے اٹھا دیا ورنہ لگتا ہے معاملہ کہیں اور جا رہا تھا، وزیر اعظم نواز شریف لندن طبی معائنے کے لئے نہیں بلکہ صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں، لیکن اگر اب کی بار ہم نے ان کا کا ساتھ دیا تو نقصان پیپلز پارٹی کا ہوگا، اپنی رائے پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین تک ضرور پہنچاؤں گا، اگر وزیر اعظم کو ان کی تقریر کی وجہ سے بیماری لاحق ہوئی ہے تو آئندہ کوشش کریں گے اتنا سچ نہ بولیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…