جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پانامہ پیپرز کے فیصلے تک نواز شریف پارٹی کے کسی اور ممبرکو وزیراعظم بنادیں‘ناہید خان /صفد عباسی

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پانامہ پیپرز کے فیصلے تک میاں نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی پارٹی کے کسی اور ممبر کو وزیراعظم نامزد کریں ،پوری کابینہ حکمران خاندان کے دفاع تک محدود ہو گئی ،امور مملکت بری طرح متاثر ہیں ،وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر سوالات کا سامنا کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کس حیثیت میں وفاقی وزراء کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں،پانامہ لیکس کے حوالے سے ایف آئی اے ،نیب اور ایف بی آر کو ایک آزاد آئینی ادارے کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو نظر نہیں آیا،اب وقت آگیا ہے ادارے مضبوط بنائے جائیں اور سیاسی مافیاز سے نجات حاصل کی جائے،صرف سیاسی جماعتیں ہی نہیں پوری قوم کو کرپشن اور کاروباری مافیاز کے خلاف اٹھنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان اور صفدر عباسی نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر خرم نواز گنڈاپور، میجر(ر) محمد سعیداور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیگم ناہید خان نے کہاکہ اگر حکمران کلاس نے فوری فیصلے نہ لیے تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا اور ناقابل اندازہ سیاسی جمہوری بحران جنم لیں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا نہ ملنا اس سسٹم کاالمیہ ہے۔ شہداء کے لواحقین کی مرضی سے تفتیش ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک پروگریسو سیاست دان اور دینی سکالر ہیں۔اسلام کو انتہا پسندی سے الگ کرنے کیلئے ان کی علمی ،تحقیقی خدمات کے معترف ہیں۔سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کے خلاف جو کوئی بھی مزاحمت کرے گا عوامی تحریک اس کے شانہ بشانہ ہو گی کیونکہ شریف برادران ہمارے بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز آنے کے بعد میاں نواز شریف کا بطور وزیراعظم برقرار رہنا کسی طور درست نہیں ہے وہ فوراً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ،اپنے اور خاندان کے اوپر عائد الزامات کا سامنا کریں ۔انہیں پارلیمنٹ میں آ کر جواب دینا چاہیے ،ان کا دامن صاف ہے تو چھپنا نہیں چاہیے۔ انہی اپنی دولت کے ذرائع کے بارے میں صاف صاف بتانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ، کرغیزستان اور یوکرین کے وزرائے اعظم نے کسی سیاسی جماعت کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں استعفے نہیں دئیے۔ وزیراعظم پاکستان کو اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ،ظلم و بربریت کے خلاف ہر تحریک اور جدوجہد میں شانہ بشانہ ہونگے۔میڈیا کانفرنس سے قبل دونوں رہنماؤ ں نے عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، میجر(ر) محمد سعیدو پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔میجر(ر) محمد سعید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔کرپشن کے خاتمے ،حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے آئینی ،جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے تمام محب وطن جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں ساجد بھٹی، شہزاد رسول،حاجی محمد اسحاق ، عبدالحفیظ چودھری ،راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے ناہید خان اور صفدر عباسی کا مرکزی سیکرٹریٹ میں استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…