جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا رائیونڈ جانا خواب ہی رہ جائیگا ، شوکت خانم کے پیچھے نہ چھپیں ،3ملین ڈالر کا حساب دیں‘ رانا تنویر حسین

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا رائیونڈ جانا خواب ہی رہ جائے گا ، وہ شوکت خانم کے پیچھے نہ چھپیں اور 3ملین ڈالر کا حساب دیں ، موجودہ ملکی صورتحال اور دفاعی چیلنجز کے پیش نظر وزارت دفاعی پیداوارافواج پاکستان کی تمام تردفاعی،مواصلاتی اور سکیورٹی کی ضرورت کو پورا کر رہا ہے ،رواں برس چین کی مدد سے 4 آبدوزیں بھی بنا رہے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں واقع واہ آڑڈیننس فیکٹری جو دفاعی حوالے سے اسلحہ بناتی ہے اس کے زیر انتظام مزید 14فیکٹر یاں دفاعی سامان تیار کررہی ہیں اور ہمارا یہ ادارہ نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ ہم 40ممالک کو اسلحہ فروخت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن(این آر ٹی سی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں میجر جنرل طارق غفور‘ ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت دفاعی پیداوارمیجر جنرل فیض محمد خان بنگش اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ این آر ٹی سی نے اپنی دفاعی ٹیکنالوجی میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ ان لائق تحسین ہیں، 1965ء میں دفاعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہم نے خود انحصاری حاصل کرنے کا آغاز کیا تھا ،ہمارے ماہر سائنسدانوں نے بے پناہ محنت کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور آج ہم کراچی شپ یارڈ اور دیگر اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین مختلف سکیورٹی آلات و دفاعی اشیاء مہیا کررہے ہیں ،ٹیکسلا میں واقع واہ آڑڈیننس فیکٹری جو دفاعی حوالے سے اسلحہ بناتی ہے اس کے زیر انتظام مزید 14فیکٹر یاں دفاعی سامان تیار کررہی ہیں اور ہمارا یہ ادارہ نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ ہم 40ممالک کو اسلحہ فروخت کر رہے ہیں۔ اس وقت ٹینکوں میں ہم سب سے آگے ہیں اس کے علاوہ بلٹ پروف جیکٹس و دیگر سامان بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران بہت تیزی سے آگے بڑھی ہے جبکہ ماضی میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ، ہمارے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کے با صلاحیت ماہرین کی بڑی تعداد موجودہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی فوجی مشقوں کے دوران ہمارے تیار کردہ ایف 7طیارے کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا، اس وقت ہماری دفاعی ٹیکنالوجی آلات سے پی ایس او کامرہ ،پی اے ایف اور دیگر سیکورٹی ادارے بھر پور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم رواں برس چین کی مدد سے 4 آبدوزیں بھی بنا رہے ہیں ، موجودہ ملکی صورتحال اور دفاعی چیلنجز کے پیش نظر وزارت دفاعی پیداوارافواج پاکستان کی تمام تردفاعی،مواصلاتی اور سیکورٹی کی ضرورت کو پورا کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم تمام صوبائی سلامتی کے اداروں کی ضروریات کو بھی پورا کررہے ہیں،ہمارے اداروں کی بنائی ہوئی مصنو عات کسی بھی غیر ملکی مصنوعات سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ این آرٹی سی نے مارکیٹنگ اور پروڈکٹ کی بناوٹ میں جو ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، یہ ادارہ بین الاقوامی معیار کے آلات بنا رہا ہے اور عالمی دفاعی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات کی نمایاں جگہ بنا چکا ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ این آر ٹی سی کا لاہور آفس صوبہ پنجاب میں داخلی سلامتی کے اداروں کی تمام تر دفاعی،مواصلاتی اور سیکورٹی کے ضروریات کو نہ صرف پورا کرے گا بلکہ بعد از فروخت سہولیات بھی مہیا کرے گا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہم صنعتی ومعاشی ترقی کیلئے ہم میڈان پاکستان حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیراعظم نے محض الزامات پر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے۔ آف شور کمپنیوں کے معاملے پر حسین نواز نے بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا رائے ونڈجانا خواب ہی رہ جائے گا۔شوکت خانم ہسپتال اچھا کام کررہا ہے۔ عمران خان نے جو تین ملین ڈالر بیرون ملک بھجوائے ہیں اس کا حساب مانگ رہے ہیں، عمران خان نے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں اور اب شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔قبل ازیں تقریب سے مینیجنگ ڈائریکٹر این آر ٹی سی(ر)بریگیڈئیر محمد افتخار احمد اعوان نے کہا کہ این آر ٹی سی نے ملکی دفاع کیلئے اپنی خدمات کا آغاز 1956ء میں کیا تھا ہماری50سالہ قومی خدمات ہمارے دفاعی اداروں سے پوشیدہ نہیں ماضی کی جنگوں سے لیکر آپریشن ضرب عضب تک،سیاہ چین کے گلیشیرز سے لے کر بحیرہ عرب تک ہم نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی شب روز سے ایک انمٹ تاریخ رقم کی ہے اور الحمداللہ عصر حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے این آر ٹی سی نے دن رات کی تحقیق سے اپنی دفاعی مصنوعات کی پیداوار میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،آج این آر ٹی سی افواج پاکستان کی تمام دفاعی،مواصلاتی اور سیکورٹی آلات کی ضروریات کو بخوبی پورا کررہی ہے،این آ ٹی سی نے بین اقوامی دفاعی منڈیوں میں بھی اپنی ہنرمندی کا لاہو منوایا ہے،ہم مختلف برادر ممالک کو اپنی مصنو عات فروخت کررہے ہیں جن میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،ملائشیا،ترکی،بنگلہ دیش،مصر،نائجیریا اور سری لنکا شامل ہیں اور اس سلسلہ میں فروخت کئے گئے آلات سے ملک کو خطیر زر مبادلہ حاصل ہوا ہے، ہماری مصنوعات میں جیمرز،ریڈیوز،فیلڈ ایکسچینج،ٹیلی فون سیکورٹی کمیونیکیشن و انٹیلی جنس آلات اور دیگر مصنوعات شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ پنجاب‘خیبر پختونخواہ‘سند ھ اور بلوچستان کے داخلی سلامتی کے اداروں میں اپنے آلات مہیا کرچکا ہے جبکہ وزارت دفاعی پیداوار نے این آر ٹی سی کو لاہور میں اپنی شاخ بنانے کیلئے جگہ مہیا کی ہے،این آر ٹی سی پنجاب میں تعلیمی اداروں کے باہمی اشتراک سے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتاہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے حصول میں معاونت پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…