اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب حکومت چینی زبان سیکھنے کے دوسالہ کورس کےلئے500 طلبا و طالبات کو چین بھجوائے گی: شہباز شریف

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف میرٹ سکالرشپ پروگرام کےلئے پالیسی کی منظوری دی گئی اورچینی زبان سکھانے کے سکالر شپ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا – وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لئے بھجوایا جائے گاجبکہ پروگرام کے مطابق طلباءو طالبات کو ملکی یونیورسٹیوں میں ماسٹر لیول کی تعلیم کے لئے بھی وظائف دیئے جائیں گے-انہوںنے کہا کہ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلباءو طالبات کو اعلی تعلیم کے لئے تمام تر وسائل پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے دیئے جائیں گے-ہر سال پی ایچ ڈی کےلئے تیس طلباءو طالبات کو غیر ملکی یونیورسٹیوں جبکہ ماسٹر لیول کےلئے ایک ہزار طلباءو طالبات کو ملکی یونیورسٹیوں میںاعلی تعلیم کے لئے وظائف دیئے جائیں گے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پروگرام کے لئے بھرپور اور موثر انداز سے آگاہی مہم چلائی جائے- پروگرام کی شفافیت یقینی بنانے کےلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے- انہوںنے کہا کہ شہباز شریف میرٹ سکالر شپ پروگرام میں دیگر صوبوں سمیت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو شامل کیا جائے گا-وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی زبان سیکھنے کے دوسالہ کورس کےلئے 500 طلبا و طالبات کو چین بھجوارہی ہے اور اس ضمن میں پہلا بیج اسی ماہ چین جائے گا جبکہ دوسرے بیج کے طلباءو طالبات آئندہ چند ماہ میں چینی زبان کے دو سالہ کورس کے لئے چین بھجوایا جائے گا- چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والے طلباءو طالبات میں دیگر صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کو بھی شامل کیا جائے گا- وزیر اعلی نے کہا کہ چینی زبان کے کورس کےلئے طلباءو طالبات کا انتخاب سوفیصد میرٹ پر کیا گیا ہے – انہوں نے ہدایت کی کہ چینی زبان کے کورسز مکمل کرنےوالے طلباءو طالبات کےلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کےلئے ابھی سے پالیسی مرتب کی جائے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورسز کے دوران بہترین گریڈ حاصل کرنے والوں کو ہائرڈگری کورسز کرائے جائیں گے- کیونکہ عصر حاضر میں لینگویج کا علم بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے اورنوجوانوں کو دیگر لینگویج سکھانے کے لئے وسائل کی فراہمی قوم کے تابناک مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے اورنوجوانوں کو غیر ملکی زبانوں کے کورسز کرانا ایک قومی خدمت ہے – وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے لینگویج کورسز سے قومی تعمیر کی کاوشوں کو تقویت ملے گی-پنجاب کے تعلیمی پروگراموں اور لینگویج کورسز میںدیگر صوبوں کے طلباءو طالبات کی شمولیت سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے – انہوںنے کہا کہ پاک چین معاشی تعلقات کے تناظر میںنوجوانوں کو چینی زبان کے کورسز کرانا نہایت اہمیت کا حامل ہے اورنوجوانوں کو چینی زبان کے کورسز کےلئے چین بھجوانے کے پروگرام سے دو طرفہ اقتصادی تعاون مزید بڑھے گااورچینی زبان کا دوسالہ کورس مکمل کرنے والے ماسٹر ٹرینرثابت ہوں گے- انہوںنے کہا کہ چینی زبان سیکھنے والے نوجوان پاک چین معاشی تعلقات کے فروغ میں ممدومعاون ثابت ہوں گے- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ترک زبان سیکھنے کےلئے 30طلبا کو ترکی بھجوانے کا پروگرام بھی ترتیب دیا جائے-سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے شہباز شریف میرٹ سکالرشپ پروگرام اور چائنیز لینگویج کورس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، متعلقہ سیکرٹریز، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…