کراچی(این این آئی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج رجب المرجب 1437 ھ کا چاند نظرآگیاہے ، یکم رجب ہفتہ09 اپریل کو ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے حافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمدنعیمی،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈائرکٹر محکمۂ موسمیات ڈاکٹر عبدالرشیداور اسسٹنٹ منیجرسپارکو زین رحیم نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔کراچی ،بہاولپور،خانپور،ساہیوال سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں اور خود کمیٹی کے ارکان نے چاند دیکھا ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب ا لمرجب1437 ھ ہفتہ 09اپریل کو ہوگی اور شبِ معراج 04مئی (بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
رجب کا چاند ،مفتی منیب الرحمن نے فیصلے کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































