جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ پیپرز کے بعد شریف فیملی کے بارے اور کونسے انکشافات منظر عام پر آنے والے ہیں؟ انکشافات نے ہلچل مچادی

datetime 4  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو لٹیروں سے بچایا جائے سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے، ابھی سوئس بینکوں سے بھی بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔پانامہ لیکس پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نا م پر لوٹ مار کا بیوپار ہورہا ہے۔ شریف خاندان کو پہلے سے اطلاع تھی کہ کچھ لیک ہونے جارہا ہے اس لیے انہوں نے ایک فرمائشی انٹرویو کے ذریعے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا، ابھی سوئس بینکوں سے بھی انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ساری دنیا کو پتا ہے کہ اس وقت یہ پڑوسی ملکوں سے جوڈیل کررہے ہیں ان میں سے کک بیکس لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں نے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ملک کو لوٹنے والوں کو باہر بھیج دیاجائے کیونکہ سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو سیاسی طور پر ماردیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…