جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کراچی ، احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ ، سیکورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ اورگورنر ہاؤس سے متصل سڑکیں بند

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ اورگورنر ہاؤس سے متصل سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے پربیٹھے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی کی نمائش چورنگی پربھی احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے سی بریزتک بند ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس اورگورنر ہاؤس کے متصل سڑک کو بھی کنٹینر لگا کرہرقسم کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ شہر کی دونوں مرکزی سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاکھوں لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی بند ہونے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ہوا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹاورسے ضلع وسطی کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ ، نشتر روڈ اور سولجربازارکی سڑک استعمال کریں جب کہ شہر کے وسطی علاقوں سے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ استعمال کریں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…