جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کس کو کتنی رشوت دی, رقم بتادوں تو ہارٹ اٹیک آجائے،ملک ریاض

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض حال ہی میں ایک خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک ریاض حسین نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے پردہ اٹھا دیا۔اب 66 سالہ بزنس ٹائیکون اپنا میڈیا ایمپائر کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جسے وہ اپنے کام کو فروغ دینے اور اپنے مخالفین کو روکنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ملک ریاض نے خبر ایجنسی رایٹر کوایک انٹرویو میں بتایا کہ میں جلد ہی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ کر ایک نہیں بلکہ کئی میڈیا چینلز لانچ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلیک میلرز کو روکنے کے لیے میں نے میڈیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک ریاض حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے چھٹے آدمی ہیں۔ انہوں نے بارہا اپنے انٹرویوز میں سیاستدانوں ، ججوں اور یہاں تک کہ انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ممبران کو بھی رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔ خبر ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میں آپ کو آج تک کی دی جانے والی اپنی سب سے بڑی رشوت کی رقم بتا دوں تو وہ سن کر آپ کو ابھی دل کا دورہ پڑ جائے گا۔ ملک ریاض نے کہا کہ میں میڈیا میں جانا نہیں چاہتا تھا لیکن بلیک میلرز کے منہ بند کرنے اور کرپشن کے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے لیے اس سے اچھا اور کوئی راستہ نہیں ہو سکتا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے آرمی آفیسرز سے روابط اور دوستیوں کا بھی اعتراف کیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…