مظفر گڑھ (نیوز ڈیسک) مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ٗ 10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور راہگیر آگ کی لپیٹ میں آ گئے جس سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جن میں سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے ہیں جس سے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ۔ جھلس کر زخمی ہونے والے 10 سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔
مظفر گڑھ ٗحادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ



















































