منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

لاہور پولیس نے مرغا حوالات میں بند کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس دیسی کھابوں کی شوقین نکلی لیکن اپنی نہیں بلکہ ملزموں کی جیب سے تھانہ مصطفیٰ آباد میں بند ملزم سے دیسی مرغا کھانے کی فرمائش کر دی۔ مرغا پہنچا تو میڈیا بھی آن دھمکا۔ پولیس والے کیا کرتے، بیچارے مرغے کو حوالات میں بند کر دیا اور خود رفو چکر ہو گئے۔ کارکردگی میں برا حال لیکن دوسروں کی جیب سے مال اڑانے میں بے مثال، پنجاب پولیس نے تھانوں میں بھی ُپرتکلف دستر خوان سجانے شروع کر دیے۔ کاہنہ کے تھانہ مصطفیٰ آباد میں اہلکاروں کو بیٹھے بٹھائے دیسی مرغا کھانے کی سوجھی، پھر کیا تھا منٹ نہ لگایا اور حوالات میں بند ملزم سے فوری طور پر دیسی مرغا منگوانے کی فرمائش کر دی۔ مرغا تھانے پہنچا تو میڈیا نمائندے بھی آن دھمکے اور قانون کے رکھوالوں کی ُپرتکلف تقریب مایوسی میں بدل کر رکھ دی۔ پولیس اہلکار بیچارے کیا کرتے، مرغے کو حوالات میں بند کرکے خود رفو چکر ہونے میں ہی عافیت جانی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…