بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بچپن میں مونگ پھلی کھانے سے الرجی کا خطرہ نہیں رہتا، تحقیق

datetime 7  مارچ‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک)سردی کا موسم آتے ہیں پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں کے بازاروں اور گلیوں میں مونگ پھلی کی دکانیں اور ٹھیلے سج جاتے ہیں اور سبھی لوگ مونگ پھلی کے مزے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ اسے دنیا کے ہر ملک کے لوگ مختلف انداز میں پسند کرتے ہیں لیکن اب سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں ایک بار پھراس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچپن سے مونگ پھلی سے تیار کردہ مصنوعات کے استعمال سے الرجی کا شکار ہونے کے خطرے میں کمی ہوجاتی ہے۔ اس تحقیق سے قبل گزشتہ سال ایک سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں مونگ پھلیاں کھلانے سے اس سے ہونے والی الرجی سے 80 فیصد تک بچنے کا امکان ہوتا ہے اور اب نئی تحقیق نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن سے ہی مونگ پھلی کھانے سے مستقل طور پر الرجی سے بچنا ممکن ہے۔ برطانیہ کے جرنل آف میڈیسن کی تحقیق کی دوران 550 ایسے بچوں کا معائنہ کیا گیا جن میں مونگ پھلی سے الرجی پیدا ہونے کا خطرہ تھا اور اس دوران 2015 میں ہونے والی تحقیق کے دوران سامنے آنے والے نتائج کو سامنے رکھا جو کنگز کالج لندن نے کی تھی جس میں پہلی بار سائنسدانوں کی توجہ اس جانب دلائی گئی تھی کہ بچوں کو مونگ پھلی کے اسنیکس یا دیگر تیار کردہ اشیا محدود مقدار میں دینے سے ان میں الرجی پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق اگر بچہ اپنی پیدائش سے 11 ماہ کی عمر تک مونگ پھلی سے تیارکردہ اسنیکس کھاتا ہے اور 5 سال کی عمر میں وہ یہ غذا ایک سال کے لیے چھوڑ دیتا ہے تو اس میں الرجی پیدا نہیں ہوگی۔

تحقیق کے مصنف کا کہنا ہے کہ تحقیق سے واضح ہوتا ہے کہ اس طریقے سے بیشتر شیرخوار بچے محفوظ رہتے ہیں اور یہ تحفظ مستقل ہے تاہم ایک مسئلہ یہ ہے کہ لوگ غذا سے متعلق اکثر خوف کے ماحول میں رہتے ہیں اور یہ غذا سے الرجی کا خوف ہے جو خودساختہ طور پیدا کردہ ہے، چونکہ اس غذا کو خوراک سے نکال دیا جاتا ہے اس لیے کے نتیجے میں بچہ برداشت پیدا نہیں کر سکتا اور الرجی کا شکار ہوجاتا ہے۔ محققین نے اس تحقیق کے دوران بھی 2015 کی تحقیق میں شامل بچوں کو ہی استعمال کیا جن میں سے نصف کو مونگ پھلی کے اسنیکس دیئے گئے اور دیگر کی غذا صرف ماں کا دودھ تھی۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ان بچوں میں جنہوں نے (2015 کے) تجربے میں مونگ پھلیاں کھائی تھیں 6 سال کی عمر میں یعنی ایک سال بعد بھی الرجی میں اضافہ نہیں ہوا جب کہ تحقیق میں ان بچوں کو شامل کیا گیا تھا جنہیں مونگ پھلی کی الرجی کا خطرہ تھا اور ان کی جلد پر خارش جیسی ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہوچکی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…