اسلام آباد(نیوزڈیسک)القاعدہ برصغیر کی ہدایت پر کالعدم تحریک طالبان کے کارندے، کراچی میں دہشت گردی کی وارداتیں کرسکتے ہیں، اہم شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی ہے، گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کے بعد الرٹ جاری، محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں گرفتار کیے گئے انتہائی اہم ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ انڈین ریجن کی ہدایت پر تحریک طالبان نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے رینجرز ہیڈکوارٹر، ا?ئی جی سندھ اور ا?ئی جی جیل کو خطرات سے ا?گاہ کردیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اہم گرفتاری کی وجہ سے دہشت گرد منصوبہ بندی پر عمل نہیں کرسکے ہیں، دہشت گرد ملکی اور غیرملکی تنصیبات اور دفاتر کو نشانہ بناسکتے ہیں، رینجرز اور پولیس کے بعض افسران بھی دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر ہیں،ماڈل کالونی میں پولیس اور گلشن اقبال میں رینجرز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی بڑھانے کیلئے کہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































