اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سالانہ محبت کا دن یا فحاشی ایک سستا زریعہ ، ویلنٹائن ڈے پر کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوتا ہے سب جانتے ہیں ، لیکن اس با ر ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ
وفاقی دارلحکومت ویلنٹائن ڈے کے نام پر فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف ڈنڈا فورس تیار ضلعی انتظامیہ کا ڈانس پارٹیوں غیر اخلاقی محفلیں کروانے والے ہوٹل اور شاپنگ مالز کو وارننگ جاری کر دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے موقعہ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر منچلوں اور رئیس زادوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر شہر کے نامی گرامی ہوٹلوں سے رئیس زادیوں نے شراب خرید کر سٹاک کرنا شروع کر دی ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہناتھا کہ شہر کے کئی ہوٹلوں اور فارم ہاوسز میں ڈانس پارٹیوں کی محفلوں کی بکنگ بھی شروع ہوچکی ہے جس میں پارٹیوں کو پولیس سمیت پرسکون ماحول کی گارنٹی بھی دی گئی ہے اس حوالے پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا اسلام اآباد کے پوش سیکٹرز کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں قائم شیشہ سنٹرز ،گیسٹ ہاؤسز اور نامی گرامی ہوٹلوں نے متعلقہ تھانوں میں رسائی حاصل کرنے کے اقدامات شروع کر دئے ہیں جبکہ وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اسلام آباد پولیس کے ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ویلنٹائن کے نام پر شہر میں کسی قسم کی محفلوں کا انعقاد کرنیوالوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارلحکومت میں ویلنٹائن کے موقعہ شراب اور شباب کی پارٹیوں کے خلاف پہلے بھی کاروائیاں کی گئیں اب بھی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل ،شاپنگ مالز ،اور کیفے اور شیشہ سنٹروں کو وارننگ جاری کر دی گئی اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایریا میں محاشی پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عبدالستار نے روزنامہ پاکستان کے رابطے پر بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقعہ پر سیکورٹی کے لئے اضافی فورس تعینات کی جائے گی کسی بھی منچلے کو شہر کا سکون برباد کر نے کی اجازات نہیں دی جائے گی دوسری طرف پولیس ترجمان حاجی نعیم اقبال نے رابطے پر بتایا کہ ویلنٹائنڈے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن شہر میں ویلنٹائن ڈے کے موقعہ پر ون ویلنگ اور غیر اخلاقی محفلیں کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ تو محبت کے نام پر ’’ سوکالڈ محبت ‘‘ کرنے والے جوان تیار ہو جائیں ۔ہو سکتا اس با ر حکومتی خدمت میں آپ بھی شامل ہوں۔
محبت کرنے والے متوالے نوجوان تیار ہو جائیں ، ہو سکتا ہے اس با ر’’ حکومتی خدمت‘‘ میں آپ کا نام بھی شامل ہو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































