لاہور( این این آئی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ہمشکل نے کھلبلی مچادی الحمراءمیں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ہمشکل خاتون اس وقت توجہ کامرکز بن گئی اور آرٹ گیلری میں موجود لڑکیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں، تفصیلات کے مطابق الحمراءآرٹ گیلری میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب تصویری نمائش ”دیکھ لاہور“ کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی ایک خاتون کی آمد پر وہاں موجود لوگوں میں کھلبلی مچ گئی اس موقع پر وہاں موجود لڑکیوں اور خواتین نے مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی خاتون کے ساتھ سیلیفیاں بھی بنائیں خاتون نے بتایا کہ وہ مسلم لیگ ن کی ہی کارکن ہیں اور ان کاتعلق شاد باغ سے ہے۔