بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ارکان قومی اسمبلی کی قانون سازی میں عدم دلچسپی، 200 نے کوئی بل پیش نہ کیا

datetime 30  جنوری‬‮  2016
New Delhi: A scene in the Lok Sabha in New Delhi on Tuesday. PTI Photo/ TV GRAB(PTI8_11_2015_000034B)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے اکثر ارکان قانون سازی جو انکی بنیادی ذمہ داری بھی ہے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اڑھائی سال کے دوران 200 سے زائد ارکان جن میں سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈر بھی شامل ہیں نے اب تک قانون سازی کیلئے کوئی مسودہ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جس سے ان قانون سازوں کی قانون سازی کے عمل میں دلچسپی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ’’دی نیشن‘‘ کو حاصل ہونیوالے فافن کے اعدادو شمار کے مطابق 58 فیصد ایم این ایز قانونی مسودہ لانے یا ایسا مسودہ لانے والے کسی گروپ میں شامل ہونے سے گریزاں رہے۔ دی نیشن کے معروف صحافی جاویدالرحمان کی رپورٹ کے مطابق ان ایم این ایز نے پہلے دن سے لیکر قومی اسمبلی کے 28 ویں سیشن تک کوئی بھی بل پیش نہیں کیا۔ قانون سازی سے غیرمتعلق رہنے والے ایم این ایز میں سے 128کا تعلق مسلم لیگ (ن)،32 کا تعلق پیپلزپارٹی اور 9 کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ ان میں سے اکثر ایم این ایز پچھلی نشستوں پر بیٹھتے ہیں اور قانون سازی کے حوالے سے جاری بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے بجائے صرف اپنی پارٹی کی حمایت کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ دو تہائی اکثریت رکھنے کے باوجود حکومت کو بعض مرتبہ ارکان کی عدم موجودگی کی بنا پر بل کی منظوری میں دقت پیش آتی ہے۔ قانون سازی سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والوں میں آفتاب شعبان میرانی، نسیم، سردار ممتاز خان، مسرت رفیق، شاہین شفیق، محمد طلال چودھری، رانا محمد افضل خان، شاہدہ رحمانی، میاں ریاض حسین پیرزادہ، رانا شمیم احمد خان، عبدالقادر خان ودان، داور خان کنڈی، وحید عالم خان، شیخ رشید احمد، میاں محمد فاروق، ساجد نواز، شمس النسائ، میاں محمد رشید، سید محمد عاشق حسین، محمد خان داہا، رانا زاہد حسین خان، سلیم رحمن، افتخار الدین، محمد اکرم انصاری، چودھری اسد الرحمن، چودھری محمود بشیر ورک، سردار محمد ارشد خان لغاری، شہناز سلیم ملک، غلام رسول ساہی، محمد جنید انور چودھری، افتخار احمد چیمہ، سید افتخار الحسن، راجہ محمد جاوید اخلاص، رشید احمد خان، شاہ جہاں منیر منگیرو، رجب علی خان بلوچ شیخ روحیل اصغر، چودھری، نذیر احمد، طاہر اقبال چودھری، عبدالستار باچانی، مہرین رزاق بھٹو، رانا محمد حیات خان، رائو محمد اجمل خان، محمد معین وٹو، شکیلہ لقمان، ملک ابرار احمد، پیر محمد امین الحسنات، سید محمد اطہر حسین شاہ گیلانی، سعید احمد خان، عامر خان، گلزار خان، عبدالقادر بلوچ، عارف خالد پرویز، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل، ملک اعتبار خان، امجد علی خان، میاں شاہد حسین خان، چودھری محمد منیر، عبدالحکیم بلوچ، کرن عمران، سید ساجد مہدی، سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ، سید امیر علی شاہ جاموتی، بلال رحمن، سردار محمد شفقت حیات خان، چودھری عابد رضا، زاہد حامد خان، چودھری ندیم عباس ربیرا، نذیر احمد بوگیو، مسرت احمد زیب، شیخ اکرم ،چودھری جعفر اقبال، زیب جعفر ،ثریا جتوئی، ڈاکٹر شہزاد منصب علی خان کھرل، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، نجف عباس سیال، اظہر قیوم نہرا، محمد برجیس طاہر، رانا محمد اسحق خان، سعید محمد ثقلین بخاری، غلام مرتضیٰ خان جتوئی، غالب خان، رانا عمر نذیر خان، ملک عبدالغفور ڈوگر، چودھری خادم حسین، اسلم بودلہ، میاں نجیب الدین اویسی، میاں امتیاز احمد، سید غلامصطفی شاہ، نواب علی وسان، صبیحہ نذیر،شگفتہ جمانی، آفتاب احمد خان شیر پائو، سردار محمد یوسف، مہر اشتیاق احمد،ملک محمد عامر ڈوگر،ڈاکٹر محمد افضل خان، چودھری خالد جاوید وڑائچ، چودھری امرضان سبحانی،میاں جاوید لطیف ،سردار منصب علی ڈوگر،سردار عاشق حسین خان،محمد اعجاز الحق ، جام کمال خان، عثمان خان ترکئی، اکرم خان درانی، ناصر خان، غلام محمد لالی، ناصر اقبال بوسال، سردار محمد عرفان ڈوگر،شمیم فیاض الدین، پیر نور محمد شاہ جیلانی، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ،سید غازی گلاب جمالی، سید محمد اصغر شاہ، محمد عزیز خان، صاحبزادہ محمد نذیر سلطان،صاحبزادہ فیض الحسن، نعمان اسلام شیخ، مہر دوستین خان ڈومکی ،چودھری محمد شہباز،سید عمران احمد شاہ،چودھری محمد اشرف ، غلام احمد بلور،غلام بی بی بھروانہ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان،سر زمین، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، علی گوہر خان مہر، محمد ریاض ملک،وسیم اختر شیخ ، قیصر شیر محمد بد الانی، سہیل شوکت بٹ، میر شبیر علی بجارانی، ڈاکٹر عاصمہ ممدوت، شازیہ مبشر، عبدالکریم، محمد نذیر خان، محسن شاہ نواز رانجھا، خواجہ سعد رفیق، کنور نوید جمیل، شاہ جہاں بلوچ، مجاہد علی، بابر نواز خان، احسن اقبال،نوابزادہ مظہر علی، دانیال عزیز چودھری، ملک سلطان محمود، مہر علی خان مگسی، فضل الرحمن، احسان الرحمن، شازیہ اشفاق، میاں طارق محمود، عالم داد لالیکا، پیر شفقت حسین شاہ جیلانی، سید ایاز علی شاہ شیرازی، بیگم مجیدہ وائیں، تہمینہ دولتانہ،چودھری بلال احمد ورک، میر ظفر اللہ جمالی، خیال زمان، ملک محمد افضل کھوکھر، چودھری ریاض الحق، رفیق احمد جمالی، سید عیسی فوری، پیر بخش جونیجو، عبداللہ خان شادی خیل، عبدالرحمن خان کانجو، چودھری طارق بشیر چیمہ، سید جاوید علی شاہ، چودھری افتخار نذیر، سردار محمد جعفر خان لغاری، مخدوم سید مصطفی محمود، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان بخاری، سردار کمال خان جنگ، طاہر بشیر چیمہ، محمد علی راشد، چودھری پرویز الٰہی ، عبدالرحیم مندو خیل ، درا خان، محمد زین الٰہی، ملک اقبال مہدی خان، میر منور تالپور، چودھری محمد عاصم نذیر، غلام ربانی کھر، ملک اسد سکندر، روشن دین جونیجو، عامر حیدر خان، جہانگیر خان ترین، فریال تالپور، محمد حمزہ شہباز شریف، علی محمد خان مہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر شامل ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…