منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عزیر بلوچ نےحکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی پردہ نشینوں کے نام بتا دیئے

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش پولیس اور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی پردہ نشینوں کے نام بتا دیئے نجی ٹی وی نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں چلنے والے جوئے اور سٹے کے اڈے سے کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی تھی ٗ جوئے کے اڈے کو اعلی پولیس افسران کی سرپرستی بھی حاصل تھی ٗ اس کے علاوہ جوئے کے اڈے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی جاتا تھا۔ عزیر بلوچ کے مطابق کراچی پولیس کے چند افسران اور اہلکار باقاعدہ لیاری گینگ وار کے لئے کام کرتے تھے جس کے لئے وہ منہ مانگی رقم بھی وصول کرتے تھے۔عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ ارشد پپو کو جب ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا گیا تو اس میں ایس ایچ او کلا کوٹ جاوید بلوچ اور امان اللہ نیازی جیسے افسران باقاعدہ پولیس کی وین ساتھ لے کر گئے تھے ٗ ارشد پپو کو اس کے بھائی سمیت وہاں سے اغوا کر کے لیاری میں لایا گیا تھا جہاں اسے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکرے کر کے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے بتایا کہ پولیس کے جن اعلی افسران نے ان سے کام کروائے ان میں ایس ایس پی سطح کے افسران بھی شامل ہیں ٗکچھ لوگ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ دوران تفتیش عزیر بلوچ نے بتایا کہ فشری کوآپریٹو سوسائٹی کے سلطان قمر نے کئی لوگوں کو اغوا کروایا اور ان سے بھتہ لیا ٗ کھارا دار اور جوڑیا بازار کے تاجروں سے بھی بھتے وصول کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…