جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنیوالے دہشت گردکون تھے؟ اہم انکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی )چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20جنوری کو صبح 9بجے کے قریب چار مسلح دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے عقبی دیوار پر لگی خاردار تاریں کاٹ کر گھس آئے اور پہلے بوئز ہاسٹل نمبر1پر قبضہ کیا اور ہاسٹل کے مختلف کمروں میں جار طلباءکو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق وزیرستان سے ہے جبکہ باقی دو دہشت گرد شکل سے مقامی معلوم وتے ہیں۔ دہشت گرد فائرنگ کیلئے کلاشنکوف استعمال کررہے تھے ، ان کے پاس بارودی مواد بھی تھا ۔ دہشت گرد شلوار قمیض میںملبوث تھے اور ان کی عمریں 18سے22سال کے درمیان تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے حملے کے دوران500سے زیادہ کارتوس کا استعمال کیا۔ سیکورٹی اداروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے خون اور جسم کے نمونے لے کر ڈی این اے ٹسٹ کروا دیا ہے جبکہ نادرا نے دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر دیئے ہیں، مزید یہ کہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے موبائل فون بھی ملے ہیں جن کو سی ڈی آر کیلئے بھجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…