واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ پاکستان کے ایٹم بم کے پیچھے پڑ گیا،دوست ملک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مغربی میڈیا اس قسم کے شوشے چھوڑتا رہتا ہے جبکہ پاکستان متعدد بار عالمی برادری کو یقین دہانیاں کرواچکاہے کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام صرف دفاعی اور پرامن مقاصد کے لئے ہے پاکستان نے نہ کسی کو ایٹم بم فراہم کئے ہیں اور نہ ہی ایساکرنے کا ارادہ رکھتاہے۔