اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں یہ حال ہے تو ملک کا کیا ہوگا؟ دارالحکومت میں بھی شرمناک مثال قائم ہوگئی

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں یہ حال ہے تو ملک کا کیا ہوگا؟ دارالحکومت میں بھی شرمناک مثال قائم ہوگئی،سالہا سال سے حکمرانوں و سیاستدانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج پاکستان بجلی و گیس کے بدترین بحران سے گزر رہاہے ہر دورمیں سیاستدانوں نے بلند و بانگ دعوے کئے مگر پاکستان کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ تو کوئی منصوبہ بندی کی اور نہ ہی بڑے منصوبوں پر کام شروع کرایا اور نہ ہی قابل ذکر تعداد میں بجلی و گیس کی کھپت میں اضافہ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج پورا ملک بشمول جن علاقوں سے گیس دریافت ہوئی اور پورے ملک میں فراہم کی جارہی ہے جن میں بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے علاقے خاص طورپر قابل ذکر ہیں وہاں بھی عوام کو بجلی و گیس دستیاب نہیں۔شارٹ فال مسلسل بڑھتا جارہا ہے او راسی طرح عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا جارہا ہے اسی طرح گیس لوڈ شیڈنگ پر اسلام آباد کے شہریوں کا صبر بھی جواب دے گیا، چولہے ٹھنڈے پڑے تو خواتین اور بچے سبھی سڑک پر آ گئے۔ دو گھنٹے مرکزی شاہراہ بند رہی تب جا کر حکام گیس دینے پر راضی ہوئے۔ شہر اقتدار سے بھی گیس غائب ہو گئی ہے، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔ خواتین بھی سڑکوں پر آ گئیں۔سیکٹر جی سیون میں گیس لوڈ شیڈنگ نے گھروں سے گیس مکمل غائب کی تو شہریوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بلاک کر دی۔ گیس لوڈ شیدنگ کے ہاتھوں تنگ آئی خواتین اور بچے احتجاج میں مردوں سے بھی آگے رہے۔دو گھنٹے تک سیونتھ ایوینیو بند رہنے سے شدید ٹریفک جام ہوا تو اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچے، اہل علاقہ کو گیس فراہمی کی یقین دہانی کرائی تو احتجاج ختم کر دیا گیا۔اب وقت آگیا ہے کہ سیاستدان ہوش کے ناخن لیں اورمیٹرو ٹرین جیسے منصوبوں کی بجائے سب سے پہلے عوام کو بجلی و گیس کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کریں اگر خلوص نیت سے کام کیاجائے تو بہت جلد پاکستان میں ان دو چیزوں کی قلت کو ختم کیاجاسکتاہے کیونکہ بجلی و گیس کی قلت کی وجہ سے ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح انتہائی بڑھ چکی ہے اور کاروبار ٹھپ ہوتا جارہا ہے بڑی تعداد میں صنعتیں پاکستان سے بنگلہ دیش، سری لنکا اوردبئی منتقل ہوچکی ہیں ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…