راولپنڈی(نیوزڈیسک)چارسدہ حملہ،فیصلہ اب امریکہ اورافغانستان کے ہاتھ میں،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو اس بار پاکستان وہ کریگا جس کاکسی نے سوچابھی نہ ہوگا،ذرائع کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے مسلسل افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانوں کی مشکوک سرگرمیاں، دہشت گردوں کو سپورٹ کے ساتھ ساتھ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ کی وجہ سے پاکستان کو مجبور کردیاگیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بڑے اقدامات اٹھائے ، ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف فوری طورپر اورموثر کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان سخت جوابی اقدامات پر مجبور ہوجائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات میں پاکستان کی جانب سے امریکہ اورافغانستان سے متعدد مراعات واپس لئے جانے کا بھی امکان ہے اس حوالے سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی بھی زیر غور ہے ،باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ چند ایسے اقدامات بھی زیر غور ہیں جو کہ حقیقتاً امریکہ، افغانستان سمیت پوری دنیا کے لئے سرپرائز ثابت ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نے افغانستان پر واضح کردیاہے کہ یا تو دہشت گردوں کے خلاف خود کارروائی کرے بصورت دیگر پاکستان خود ایساکرنے پر مجبور ہوجائے گا۔دریں اثناءآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی ،چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور اتحادی افواج کے کمانڈر کو ٹیلیفون کر کے چار سدہ حملہ کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا اپنے بیان میں پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ چار سدہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا ایک فرد افغان موبائل فون کے ذریعے حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کر رہا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ اوراتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل کو ٹیلیفون کیا اور ان کے ساتھ چار سدہ حملہ سے متعلق معلومات اور تفصیلات کا تبادلہ کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان رہنماو¿ں اور اتحادی افواج کے کمانڈر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دور ان حملے کے ذمہ داروں کو تلاش کر نے اور اس بہیمانہ اقدام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیلئے کہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے میں 20افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوئے تھے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے۔